ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بنیاد ی حق ہے:ارون بابو

چنتامنی: تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بنیاد ی حق ہے:ارون بابو

Thu, 13 Oct 2016 15:21:49    S.O. News Service

چنتامنی:13 /اکتوبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز) تعلیم ہر ایک فرد کا بنیاد ی حق ہے حکومت کے غلط منصوبوں کے سبب غریب اور مستحق افراد کو انکا جائز حق حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک غریب طالب العلم اگر کالجوں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہے تو اس طالب العلم کو اعلیٰ تعلیم حاصل سے محروم ہونا پڑتا ہے دراصل عدم مساوات کی بنیاد پر آج سماج کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے آئین ہند تمام کو تعلیم کے مساوی حقوق مہیا کروانے کی وکالت کرتا ہے لیکن یکساں تعلیمی حقوق تک صرف چند افراد کو رسائی حاصل ہے غریب اور مستحق طبقہ آج بھی تعلیمی حقوق سے محروم ہے یہ بات سماجی کارکن وظیفہ یاب سی بی آئی آفیسر این۔ ارون بابو نے کہی ۔تعلقہ کے یرگارہلی سرکاری کنڑا اسکول کے طلباء میں اپنے صرف خاص سے اسکول بیگس و تعلیمی اشیاء کو تقسیم کرنےکے بعد اسکول کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنڑااس ریاست کی سرکاری زبان ہونے کے باوجود وہ مقام حاصل نہیں کرسکی ہے۔ ہر پچاس کلومیٹر میں اس اس زبان کی بول چال کا طریقہ بدلتا ہے مختلف اضلاع میں جدا طریقہ نظر آتا ہے باوجود اس کے یہ زبان اپنی چھاپ بنائے رکھی ہوئی ہے افسوس اس بات کا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اس زبان کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں ملا۔

 اس موقع پر این ایم منجوناتھ نے بھی خطاب کیا ۔ اسکول کے ایس ڈی ایم سی صدر وائی ۔ایس۔شام راج ہیڈماسٹر ڈی۔ایم۔وینکٹ رونا ماڈکیرے ارون آنند گوڈا ہادیگرہ ہیچ۔این۔ومشی کرشنا کے آر نرسمہ اپا منی نارائن اپا شرنیواس اروجن سمیت کئی ٹیچرس وغیرہ موجود تھے۔


Share: